ابنا: فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے ٹی اسٹیشن کا محاصرہ کر لیا تھا اور جیسے ہی ٹی وی پروگرام ختم ہوا انہوں نے اسٹوڈیو پر حملہ کر دیا اور نشریات کو روک دی۔ اسرائیلی فوجیوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹی وی چینل اسرائیل کے خلاف تشدد بھڑکانے والا پروگرام نشر کر رہا تھا۔ گرفتار کئے گئے صحافیوں کے نام نادر بیبرس اور اشرف شویکی ہے جبکہ پروگرام کے مہمان علاء الحداد تھے۔ علاء الحداد فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی کے رکن ہیں۔
.......
/169